قبر کی آغوش میں اتری نہیں
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
قبر کی آغوش میں اتری نہیں
جسم کی مٹی ابھی مٹی نہیں
جیسے اب بھی پوچھتی ہو وہ نظر
آپنے جینے کی ضد چھوڑی نہیں
خود کشی اچھی نہیں میرے لئے
بھیڑ دنیا کے لئے اچھی نہیں
دوڑ کر بس تو پکڑ سکتے ہیں آپ
گھر پکڑنے کی کوئی گاڑی نہیں
جسم کی مٹی ابھی مٹی نہیں
جیسے اب بھی پوچھتی ہو وہ نظر
آپنے جینے کی ضد چھوڑی نہیں
خود کشی اچھی نہیں میرے لئے
بھیڑ دنیا کے لئے اچھی نہیں
دوڑ کر بس تو پکڑ سکتے ہیں آپ
گھر پکڑنے کی کوئی گاڑی نہیں
67416 viewsghazal • Urdu