قریب آنے لگے ہیں دور کے دن
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
قریب آنے لگے ہیں دور کے دن
وہی جی ہاں ہمیں منظور کے دن
غلط اوقات میں نازل ہوئے ہم
فرشتوں کی ہیں راتیں حور کے دن
زبانیں کاٹ کر سمجھایا اس نے
یہ ہیں سلطانیٔ جمہور کے دن
وہ اٹھتے کیوں نہیں سجدے میں ہیں جو
گئے کیا سرمد و منصور کے دن
مکمل چھوٹ ہے نشتر زنی کی
مبارک ہوں نئے ناسور کے دن
اکڑتے تھے بہت لو آ گئے نا
نئے چنگیز اور تیمور کے دن
ملی ایمان کی منہ مانگی قیمت
بڑا ماتم ہوا مسرور کے دن
وہی جی ہاں ہمیں منظور کے دن
غلط اوقات میں نازل ہوئے ہم
فرشتوں کی ہیں راتیں حور کے دن
زبانیں کاٹ کر سمجھایا اس نے
یہ ہیں سلطانیٔ جمہور کے دن
وہ اٹھتے کیوں نہیں سجدے میں ہیں جو
گئے کیا سرمد و منصور کے دن
مکمل چھوٹ ہے نشتر زنی کی
مبارک ہوں نئے ناسور کے دن
اکڑتے تھے بہت لو آ گئے نا
نئے چنگیز اور تیمور کے دن
ملی ایمان کی منہ مانگی قیمت
بڑا ماتم ہوا مسرور کے دن
27826 viewsghazal • Urdu