رنج و آزار دیکھنا ہے ہمیں
By meem-maroof-ashrafFebruary 27, 2024
رنج و آزار دیکھنا ہے ہمیں
اور لگاتار دیکھنا ہے ہمیں
پھر سے آئے گی ایک صبح نئی
پھر سے اخبار دیکھنا ہے ہمیں
تیرے جیسا ہی کاش تجھ کو ملے
تجھ کو بیمار دیکھنا ہے ہمیں
حسن کو آزما کے دیکھ لیا
اب کے کردار دیکھنا ہے ہمیں
ایسے کیسے کسی کو چاہے پھریں
اپنا معیار دیکھنا ہے ہمیں
یوں ہی بانہوں میں جان سمٹی رہو
سارا سنسار دیکھنا ہے ہمیں
ہیں کہاں گم شراب آنکھیں تری
خود کو سرشار دیکھنا ہے ہمیں
ڈھونڈ کر لاؤ میرے پاس اسے
یاروں دل دار دیکھنا ہے ہمیں
اور لگاتار دیکھنا ہے ہمیں
پھر سے آئے گی ایک صبح نئی
پھر سے اخبار دیکھنا ہے ہمیں
تیرے جیسا ہی کاش تجھ کو ملے
تجھ کو بیمار دیکھنا ہے ہمیں
حسن کو آزما کے دیکھ لیا
اب کے کردار دیکھنا ہے ہمیں
ایسے کیسے کسی کو چاہے پھریں
اپنا معیار دیکھنا ہے ہمیں
یوں ہی بانہوں میں جان سمٹی رہو
سارا سنسار دیکھنا ہے ہمیں
ہیں کہاں گم شراب آنکھیں تری
خود کو سرشار دیکھنا ہے ہمیں
ڈھونڈ کر لاؤ میرے پاس اسے
یاروں دل دار دیکھنا ہے ہمیں
79807 viewsghazal • Urdu