ریت پر کوئی پانی لکھ رہا ہے
By pramod-pundhir-pyaasaFebruary 28, 2024
ریت پر کوئی پانی لکھ رہا ہے
مرے گھر کی کہانی لکھ رہا ہے
چاند کو دیکھ کر سمندر بھی
شاعری آسمانی لکھ رہا ہے
یہ چمن اپنی خاکساری میں
اوس پر رات رانی لکھ رہا ہے
دھوئیں کی سیاہی سے وہ ایک دیا
عرض غم بے زبانی لکھ رہا ہے
نوچ کر کے وہ پر پرندوں کے
مستقبل اڑانی لکھ رہا ہے
ہاتھ بھیجا ہے خط رقیبوں کے
بات پر شادمانی لکھ رہا ہے
مرے گھر کی کہانی لکھ رہا ہے
چاند کو دیکھ کر سمندر بھی
شاعری آسمانی لکھ رہا ہے
یہ چمن اپنی خاکساری میں
اوس پر رات رانی لکھ رہا ہے
دھوئیں کی سیاہی سے وہ ایک دیا
عرض غم بے زبانی لکھ رہا ہے
نوچ کر کے وہ پر پرندوں کے
مستقبل اڑانی لکھ رہا ہے
ہاتھ بھیجا ہے خط رقیبوں کے
بات پر شادمانی لکھ رہا ہے
65513 viewsghazal • Urdu