رونا دھونا صرف دکھاوا ہوتا ہے
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
رونا دھونا صرف دکھاوا ہوتا ہے
کون مرے جانے سے تنہا ہوتا ہے
اس کی ٹیس نہیں جاتی ہے ساری عمر
پہلا دھوکا پہلا دھوکا ہوتا ہے
نام بھی اس کا یاد نہیں رکھ پاتے ہم
گلیوں گلیوں جسے پکارا ہوتا ہے
ساری باتیں یاد ہمیں آ جاتی ہیں
لیکن جب وہ اٹھنے والا ہوتا ہے
مر جاتا ہے طنز بھرے اک جملے سے
کوئی کوئی تو اتنا زندہ ہوتا ہے
آنسو بھی ہم خرچ وہیں پر کرتے ہیں
جہاں کوئی دل رکھنے والا ہوتا ہے
بے مطلب کی بھیڑ لگانے والوں سے
جانے والا اور اکیلا ہوتا ہے
گھر میں اسے محسوس کرو یا صحرا میں
سناٹا تو بس سناٹا ہوتا ہے
اچھے چہرے اچھے چہرے ہوتے ہیں
ان میں بھی اک اپنا والا ہوتا ہے
کون مرے جانے سے تنہا ہوتا ہے
اس کی ٹیس نہیں جاتی ہے ساری عمر
پہلا دھوکا پہلا دھوکا ہوتا ہے
نام بھی اس کا یاد نہیں رکھ پاتے ہم
گلیوں گلیوں جسے پکارا ہوتا ہے
ساری باتیں یاد ہمیں آ جاتی ہیں
لیکن جب وہ اٹھنے والا ہوتا ہے
مر جاتا ہے طنز بھرے اک جملے سے
کوئی کوئی تو اتنا زندہ ہوتا ہے
آنسو بھی ہم خرچ وہیں پر کرتے ہیں
جہاں کوئی دل رکھنے والا ہوتا ہے
بے مطلب کی بھیڑ لگانے والوں سے
جانے والا اور اکیلا ہوتا ہے
گھر میں اسے محسوس کرو یا صحرا میں
سناٹا تو بس سناٹا ہوتا ہے
اچھے چہرے اچھے چہرے ہوتے ہیں
ان میں بھی اک اپنا والا ہوتا ہے
97072 viewsghazal • Urdu