کرنی پڑے گی جسم سے پہچان جان کر

By farhat-ehsasFebruary 6, 2024
کرنی پڑے گی جسم سے پہچان جان کر
تو کیا کرے گی مجھ کو مری جان جان کر
وہ دیکھتا ہے یوں مری آرائش بدن
کرتا ہوں چاک خود کو گریبان جان کر


اللہ میاں کے ساتھ تھا ملاؤں کا ہجوم
لاحول پڑھ دیا انہیں شیطان جان کر
دریا نے پار اتار دی کشتی مری مگر
مجھ کو ڈبو دیا مرا سامان جان کر


توحید پر جو زور دیا ہم نے عشق میں
بت ڈر کے بھاگے ہم کو مسلمان جان کر
65673 viewsghazalUrdu