سب ٹھیک ہے کہنے کو محبت کی کمی ہے

By wasim-nadirOctober 27, 2023
سب ٹھیک ہے کہنے کو محبت کی کمی ہے
بستر پہ سلیقے سے کوئی لاش پڑی ہے
دیوار ہی توڑیں گے تو بن پائے گا رستہ
ہم آکے جہاں رک گئے وہ بند گلی ہے


اس شہر تکلف میں زمانہ ہوا رہتے
لگتا ہے مگر جیسے ہر اک چیز نئی ہے
سب لوگ جو حیرت سے تجھے دیکھ رہے ہیں
سر تیرا بہت چھوٹا ہے دستار بڑی ہے


یہ دیکھتے ہیں زنگ بھی لگ پائے گا کب تک
دیوار تعلق میں نئی کیل گڑھی ہے
22432 viewsghazalUrdu