سبھی پڑھتے رہے چہرہ ہمارا
By zeeshan-kavishMarch 1, 2024
سبھی پڑھتے رہے چہرہ ہمارا
کسی نے دل نہیں دیکھا ہمارا
ستم کی آندھیاں ڈرتیں تھیں ہم سے
کبھی ایسا بھی تھا رتبہ ہمارا
وہ ہم کو ہر طرح سے بھا گیا ہے
جسے بھایا نہیں چہرہ ہمارا
وہی رستہ رقیبوں نے چنا اب
بہت پہلے تھا جو رستہ ہمارا
تمہارے بن ہماری حیثیت کیا
ملو تم تو بڑھے درجہ ہمارا
کسی نے دل نہیں دیکھا ہمارا
ستم کی آندھیاں ڈرتیں تھیں ہم سے
کبھی ایسا بھی تھا رتبہ ہمارا
وہ ہم کو ہر طرح سے بھا گیا ہے
جسے بھایا نہیں چہرہ ہمارا
وہی رستہ رقیبوں نے چنا اب
بہت پہلے تھا جو رستہ ہمارا
تمہارے بن ہماری حیثیت کیا
ملو تم تو بڑھے درجہ ہمارا
61797 viewsghazal • Urdu