سلیقے سے اگر توڑیں تو کانٹے ٹوٹ جاتے ہیں
By wasim-nadirJanuary 5, 2024
سلیقے سے اگر توڑیں تو کانٹے ٹوٹ جاتے ہیں
مگر افسوس یہ ہے پھول پہلے ٹوٹ جاتے ہیں
بچھڑ کر آپ سے یہ تجربہ ہو ہی گیا آخر
میں اکثر سوچتا تھا لوگ کیسے ٹوٹ جاتے ہیں
محبت بوجھ بن کر ہی بھلے رہتی ہو کاندھوں پر
مگر یہ بوجھ ہٹتا ہے تو کاندھے ٹوٹ جاتے ہیں
مری اوقات ہی کیا ہے میں اک ننھا سا آنسو ہوں
بلندی سے تو گر کر اچھے اچھے ٹوٹ جاتے ہیں
زیادہ کامیابی بھی بہت نقصان دیتی ہے
پھلوں کا بوجھ بڑھنے سے بھی پودے ٹوٹ جاتے ہیں
بہت دن مصلحت کی قید میں رہتے نہیں جذبے
محبت جب سدا دیتی ہے پنجرے ٹوٹ جاتے ہیں
ستم یہ ہے میں اس رستے پہ ننگے پاؤں چلتا ہوں
جہاں چلتے ہوئے لوگوں کے جوتے ٹوٹ جاتے ہیں

29988 viewsghazal • Urdu