سماعت سے جب آوازوں کا ناطہ ٹوٹ جاتا ہے
By anaam-damohiFebruary 5, 2024
سماعت سے جب آوازوں کا ناطہ ٹوٹ جاتا ہے
تو اپنے آپ میں انسان کتنا ٹوٹ جاتا ہے
بھروسہ ٹوٹنے پر کس لئے افسوس کرتے ہو
یہاں تو جسم سے سانسوں کا رشتہ ٹوٹ جاتا ہے
کوئی ہم راز ہمسایہ ضروری ہوتا ہے یارو
سفر میں زیست کے انسان تنہا ٹوٹ جاتا ہے
انا اب چھوڑ دو تم اور میں بھی چھوڑتا ہوں ضد
یہ بل پڑتے ہیں تو ہر ایک دھاگا ٹوٹ جاتا ہے
مرا ارمان میرا خواب میرا دل مرا جذبہ
خفا ہونے سے تیرے دیکھ کیا کیا ٹوٹ جاتا ہے
میں انساں ہوں اگر میں ٹوٹ بھی جاؤں تو حیرت کیا
نظر لگنے سے تو بے جان شیشہ ٹوٹ جاتا ہے

67977 viewsghazal • Urdu