سارا گھر ایک لے میں روتا ہے

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
سارا گھر ایک لے میں روتا ہے
لو تماشے کا وقت ہوتا ہے
لوگ روتے ہیں پیٹ کو اپنے
جانے والے کو کون روتا ہے


مل ہی جائیں گے چار چھ کاندھے
کون اپنا جنازہ ڈھوتا ہے
قبر میں لیٹ کر ہوا احساس
کتنا مٹی کا بوجھ ہوتا ہے


سب درود و سلام و حمد کے بیچ
اک شرابی بھی مجھ کو روتا ہے
63649 viewsghazalUrdu