ساری دنیا کو بھلانے لگ جائیں
By salim-saleemFebruary 28, 2024
ساری دنیا کو بھلانے لگ جائیں
خود کو تسلیم کرانے لگ جائیں
اپنا کیا ہے کہ تری محفل میں
آنے لگ جائیں کہ جانے لگ جائیں
اپنی مٹی کو بدن کرنا ہے
چاک پر خود کو چڑھانے لگ جائیں
نیند آنکھوں سے ہوئی کوسوں دور
میرے سب خواب سرہانے لگ جائیں
تم بھی مر جاؤ کسی دن مری جاں
ہم بھی اک روز ٹھکانے لگ جائیں
خود کو تسلیم کرانے لگ جائیں
اپنا کیا ہے کہ تری محفل میں
آنے لگ جائیں کہ جانے لگ جائیں
اپنی مٹی کو بدن کرنا ہے
چاک پر خود کو چڑھانے لگ جائیں
نیند آنکھوں سے ہوئی کوسوں دور
میرے سب خواب سرہانے لگ جائیں
تم بھی مر جاؤ کسی دن مری جاں
ہم بھی اک روز ٹھکانے لگ جائیں
41157 viewsghazal • Urdu