ساتھ لگتا ہے سنگ لگتا ہے

By aamir-ataFebruary 25, 2024
ساتھ لگتا ہے سنگ لگتا ہے
دل سدا محو جنگ لگتا ہے
رونا پڑتا ہے اس لئے مجھ کو
میری آنکھوں کو زنگ لگتا ہے


قیس نے کر لیا گزارہ مگر
مجھ کو یہ صحرا تنگ لگتا ہے
روز ہم خود سے ہار جاتے ہیں
روز میدان جنگ لگتا ہے


میری آنکھوں کو تو یہ قوس قزح
تیری چنری کا رنگ لگتا ہے
یہ نشہ ہے تمہاری آنکھوں کا
پھر بھی لوگوں کو بھنگ لگتا ہے


59837 viewsghazalUrdu