شام ہوتے ہی ٹھکانے پہ بھی آ سکتا ہے

By aadarsh-dubeyFebruary 25, 2024
شام ہوتے ہی ٹھکانے پہ بھی آ سکتا ہے
دل پرندہ ہے نشانے پہ بھی آ سکتا ہے
جس کو دن رات منانے میں لگی ہے دنیا
وہ میرے ایک بلانے پہ بھی آ سکتا ہے


دکھ تو یہ ہے کے میں جس دکھ میں گرفتار ہوا
وہ ہی دکھ کل کو زمانے پہ بھی آ سکتا ہے
اب اگر اور یوں ہی چلتا رہا یہ رشتہ
جینے مرنے کے دہانے پہ بھی آ سکتا ہے


92083 viewsghazalUrdu