سیاہی میں نہا کر سرخ رو ہیں
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
سیاہی میں نہا کر سرخ رو ہیں
مزے میں ہیں جو اہل ہاؤ ہو ہیں
نہ دیکھا خواب بھی اک خواب جیسا
غرض مجبوریوں میں با وضو ہیں
نہیں تفصیل کا قائل نہیں میں
یہی اشعار شرح آرزو ہیں
نہیں میں آج اپنے آپ میں بھی
وہ آئینے میں کس سے روبرو ہیں
زمیں والو ذرا ہشیار رہنا
سبھی قابیل محو گفتگو ہیں
یہ میں ہوں اور یہ میری کتابیں
بھری دنیا میں دو ہی فالتو ہیں
مزے میں ہیں جو اہل ہاؤ ہو ہیں
نہ دیکھا خواب بھی اک خواب جیسا
غرض مجبوریوں میں با وضو ہیں
نہیں تفصیل کا قائل نہیں میں
یہی اشعار شرح آرزو ہیں
نہیں میں آج اپنے آپ میں بھی
وہ آئینے میں کس سے روبرو ہیں
زمیں والو ذرا ہشیار رہنا
سبھی قابیل محو گفتگو ہیں
یہ میں ہوں اور یہ میری کتابیں
بھری دنیا میں دو ہی فالتو ہیں
82185 viewsghazal • Urdu