دونوں طرف سے ربط کے پہلو نکال کر

By ankit-mauryaFebruary 5, 2024
دونوں طرف سے ربط کے پہلو نکال کر
وہ لے گیا ہے آنکھ سے آنسو نکال کر
ان کے سہارے کچھ نئی سی دھن بناؤں گا
لایا ہوں اس کے پاؤں سے گھنگھرو نکال کر


وہ حسن بھی لگے ہے مجھے تب سے عام سا
جب سے گیا وہ عشق کا جادو نکال کر
جھپکی تھی میں نے آنکھ بھی جس کے یقین پر
وہ جا چکا ہے نیند میں بازو نکال کر


مجھ کو بدن نصیب تھا پر روح کے بغیر
اس نے دیا بھی پھول تو خوشبو نکال کر
24786 viewsghazalUrdu