اگر یوں آئینہ دیکھا نہ جائے
By betab-amrohviFebruary 26, 2024
اگر یوں آئینہ دیکھا نہ جائے
تمہارے ماسوا دیکھا نہ جائے
لگا لو مجھ کو سینے سے خدارا
کہ دل دل سے جدا دیکھا نہ جائے
نکل جائے صنم خانے سے آذر
یہ پتھر کا خدا دیکھا نہ جائے
تمہیں سوچو زمانہ کیا کہے گا
اگر اچھا برا دیکھا نہ جائے
شکستہ دل گریباں چاک بیتابؔ
یہ حال اور آپ کا دیکھا نہ جائے
تمہارے ماسوا دیکھا نہ جائے
لگا لو مجھ کو سینے سے خدارا
کہ دل دل سے جدا دیکھا نہ جائے
نکل جائے صنم خانے سے آذر
یہ پتھر کا خدا دیکھا نہ جائے
تمہیں سوچو زمانہ کیا کہے گا
اگر اچھا برا دیکھا نہ جائے
شکستہ دل گریباں چاک بیتابؔ
یہ حال اور آپ کا دیکھا نہ جائے
87559 viewsghazal • Urdu