سکوت عشق میں ڈوبا ہوا وہ اک لڑکا
By wasim-nadirJanuary 5, 2024
سکوت عشق میں ڈوبا ہوا وہ اک لڑکا
چراغ ہجر جلاتا ہوا وہ اک لڑکا
پتہ کرو اسے صحرا میں کون لے آیا
ہر اک بات پہ ہنستا ہوا وہ اک لڑکا
ضرورتوں کے تقاضوں میں ٹوٹتا بنتا
بہت قریب سے دیکھا ہوا وہ اک لڑکا
نہ جانے کون سی دنیا میں کھو گیا آخر
تری گلی سے گزرتا ہوا وہ اک لڑکا
محبتوں کے حسیں خواب لے کے آنکھوں میں
بشیر بدرؔ کو پڑھتا ہوا وہ اک لڑکا
قلم لبوں میں دبائے ہوئے وہ اک لڑکی
اسی کا عکس بناتا ہوا وہ اک لڑکا
تلاش کیجئے نادرؔ پرانے البم میں
کسی کی چاہ میں بھٹکا ہوا وہ اک لڑکا
چراغ ہجر جلاتا ہوا وہ اک لڑکا
پتہ کرو اسے صحرا میں کون لے آیا
ہر اک بات پہ ہنستا ہوا وہ اک لڑکا
ضرورتوں کے تقاضوں میں ٹوٹتا بنتا
بہت قریب سے دیکھا ہوا وہ اک لڑکا
نہ جانے کون سی دنیا میں کھو گیا آخر
تری گلی سے گزرتا ہوا وہ اک لڑکا
محبتوں کے حسیں خواب لے کے آنکھوں میں
بشیر بدرؔ کو پڑھتا ہوا وہ اک لڑکا
قلم لبوں میں دبائے ہوئے وہ اک لڑکی
اسی کا عکس بناتا ہوا وہ اک لڑکا
تلاش کیجئے نادرؔ پرانے البم میں
کسی کی چاہ میں بھٹکا ہوا وہ اک لڑکا
90568 viewsghazal • Urdu