تشبیہ رمز رس نہ کنائے کے بس میں ہے
By ahmar-nadeemFebruary 5, 2024
تشبیہ رمز رس نہ کنائے کے بس میں ہے
وہ حسن بے مثال مری دسترس میں ہے
ایسا نہیں کہ صرف ہمی ہیں تھکن سے چور
برسوں کی اک تھکان صدائے جرس میں ہے
احوال میرے شور سلاسل کے سن رفیق
جیسے رواں دواں کوئی دریا قفس میں ہے
اے چارہ گر علاج غم دل فقط نہیں
وحشت کا اک جہان ترے بوالہوس میں ہے
ویسے تو ہو چکی ہے مکمل مری غزل
اک مطلع عروج مگر پیش و پس میں ہے
وہ حسن بے مثال مری دسترس میں ہے
ایسا نہیں کہ صرف ہمی ہیں تھکن سے چور
برسوں کی اک تھکان صدائے جرس میں ہے
احوال میرے شور سلاسل کے سن رفیق
جیسے رواں دواں کوئی دریا قفس میں ہے
اے چارہ گر علاج غم دل فقط نہیں
وحشت کا اک جہان ترے بوالہوس میں ہے
ویسے تو ہو چکی ہے مکمل مری غزل
اک مطلع عروج مگر پیش و پس میں ہے
73030 viewsghazal • Urdu