ترے غم کی جب تک سوئی چل رہی ہے
By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
ترے غم کی جب تک سوئی چل رہی ہے
مری زندگی کی گھڑی چل رہی ہے
وفا کے سفر میں اکیلا نہیں ہوں
مرے ساتھ تیری کمی چل رہی ہے
بہت پھول کھلتے ہیں آنکھوں میں میری
ابھی تک پرانی نمی چل رہی ہے
لطیفے سنا اے غزل چپکے چپکے
برابر میں سنجیدگی چل رہی ہے
دھمک ہو رہی ہے خیالوں کی چھت پر
بہت زور سے خامشی چل رہی ہے
قلم کے پھسلنے سے ڈر لگ رہا ہے
محبت ابھی کاغذی چل رہی ہے
میں آیا تھا محفل میں عنوان سن کر
کہانی مگر دوسری چل رہی ہے
مری زندگی کی گھڑی چل رہی ہے
وفا کے سفر میں اکیلا نہیں ہوں
مرے ساتھ تیری کمی چل رہی ہے
بہت پھول کھلتے ہیں آنکھوں میں میری
ابھی تک پرانی نمی چل رہی ہے
لطیفے سنا اے غزل چپکے چپکے
برابر میں سنجیدگی چل رہی ہے
دھمک ہو رہی ہے خیالوں کی چھت پر
بہت زور سے خامشی چل رہی ہے
قلم کے پھسلنے سے ڈر لگ رہا ہے
محبت ابھی کاغذی چل رہی ہے
میں آیا تھا محفل میں عنوان سن کر
کہانی مگر دوسری چل رہی ہے
92030 viewsghazal • Urdu