تیری پرچھائیاں ہی ساتھ رہیں

By sumaira-khalidFebruary 29, 2024
تیری پرچھائیاں ہی ساتھ رہیں
میری تنہائیاں ہی ساتھ رہیں
کھو گئے یار جانب منزل
آبلہ پائیاں ہی ساتھ رہیں


نہ رہے وہ نقوش چہرے کے
نہ وہ رعنائیاں ہی ساتھ رہیں
بڑھ گئے لوگ شادماں اور ڈھول
صرف شہنائیاں ہی ساتھ رہیں


نیلگوں بے کراں سمندر میں
اور گہرائیاں ہی ساتھ رہیں
حوصلہ شل کبھی ہوا نہ مرا
گو کہ پسپائیاں ہی ساتھ رہیں


نام تو ایک جا ہوئے اپنے
چاہے رسوائیاں ہی ساتھ رہیں
83325 viewsghazalUrdu