تری طرف سے تو ہاں مان کر ہی چلنا ہے
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
تری طرف سے تو ہاں مان کر ہی چلنا ہے
کہ سارا کھیل اس امید پر ہی چلنا ہے
قدم ٹھہر ہی گئے ہیں تری گلی میں تو پھر
یہاں سے کوئی دعا مانگ کر ہی چلنا ہے
رہے ہو ساتھ تو کچھ وقت اور دے دو ہمیں
یہاں سے لوٹ کے بس اب تو گھر ہی چلنا ہے
مخالفت پہ ہواؤں کی کیوں پریشاں ہوں
تمہاری سمت اگر عمر بھر ہی چلنا ہے
کوئی امید نہیں کھڑکیوں کو بند کرو
کہ اب تو دشت بلا کا سفر ہی چلنا ہے
ذرا سا قرب میسر تو آئے اس کا مجھے
کہ اس کے بعد زباں کا ہنر ہی چلنا ہے
کہ سارا کھیل اس امید پر ہی چلنا ہے
قدم ٹھہر ہی گئے ہیں تری گلی میں تو پھر
یہاں سے کوئی دعا مانگ کر ہی چلنا ہے
رہے ہو ساتھ تو کچھ وقت اور دے دو ہمیں
یہاں سے لوٹ کے بس اب تو گھر ہی چلنا ہے
مخالفت پہ ہواؤں کی کیوں پریشاں ہوں
تمہاری سمت اگر عمر بھر ہی چلنا ہے
کوئی امید نہیں کھڑکیوں کو بند کرو
کہ اب تو دشت بلا کا سفر ہی چلنا ہے
ذرا سا قرب میسر تو آئے اس کا مجھے
کہ اس کے بعد زباں کا ہنر ہی چلنا ہے
14900 viewsghazal • Urdu