تری زمیں میں محبت کے بیج بو نہ سکوں
By shakeel-azmiFebruary 29, 2024
تری زمیں میں محبت کے بیج بو نہ سکوں
تو مل بھی جائے تو شاید میں تیرا ہو نہ سکوں
غم حیات تو چپکے سے خودکشی کر لے
میں اپنے ہاتھوں سے شاید تجھے ڈبو نہ سکوں
تمام اشک کسی اور کی امانت ہیں
اگر میں رونا بھی چاہوں تو کھل کے رو نہ سکوں
یہ بے وفائی تو پہلے سے میرے دھیان میں تھی
وہ داغ دے کہ جسے عمر بھر میں دھو نہ سکوں
تمام دن تجھے ڈھونڈھوں ترا پتہ نہ چلے
تمام رات اسی رنج میں میں سو نہ سکوں
تو اپنا غم بھی مجھے دے کہ رات دھل جائے
میں اپنی آنکھوں سے ممکن ہے اتنا رو نہ سکوں
شکیلؔ اس کو کسی نظم میں لکھوں گا کبھی
غزل کی آنکھ میں شاید اسے پرو نہ سکوں

58851 viewsghazal • Urdu