تو کیا یہ طے ہے کہ اب عمر بھر نہیں ملنا

By suroor-barabankviFebruary 29, 2024
تو کیا یہ طے ہے کہ اب عمر بھر نہیں ملنا
تو پھر یہ عمر بھی کیوں تم سے گر نہیں ملنا
یہ کون چپکے سے تنہائیوں میں کہتا ہے
ترے بغیر سکوں عمر بھر نہیں ملنا


چلو زمانے کی خاطر یہ جبر بھی سہہ لیں
کہ اب ملے تو کبھی ٹوٹ کر نہیں ملنا
رہ وفا کے مسافر کو کون سمجھائے
کہ اس سفر میں کوئی ہم سفر نہیں ملنا


جدا تو جب بھی ہوئے دل کو یوں لگا جیسے
کہ اب گئے تو کبھی لوٹ کر نہیں ملنا
11110 viewsghazalUrdu