تو اپنے وصل کے وعدے سے جب مکرنے لگا

By jamal-ehsaniFebruary 26, 2024
تو اپنے وصل کے وعدے سے جب مکرنے لگا
تو میں نے دیکھا ترا پیرہن بکھرنے لگا
جب آدھی رات کو ساری شراب ختم ہوئی
وہ اپنی آنکھ سے میرا پیالہ بھرنے لگا


اسے غزل سے کسی طور کم نہیں چاہا
سو وہ بھی قافیے کی طرح تنگ کرنے لگا
ہوائے صبح نے ہم دونوں کو اداس کیا
جمالؔ پیڑ سے اک سایہ جب اترنے لگا


55178 viewsghazalUrdu