تجھے بھلانے پہ با اختیار ہو گیا ہے
By salim-saleemFebruary 28, 2024
تجھے بھلانے پہ با اختیار ہو گیا ہے
دل اپنی مصلحتوں کا شکار ہو گیا ہے
میں تھک کے بیٹھ گیا ہوں خود اپنے سائے میں
کہ تیرا دشت طلب بے کنار ہو گیا ہے
تم اپنا جسم ہی دے دو کہ میں پہن لوں اسے
یہ پیرہن تو مرا تار تار ہو گیا ہے
دل اپنی مصلحتوں کا شکار ہو گیا ہے
میں تھک کے بیٹھ گیا ہوں خود اپنے سائے میں
کہ تیرا دشت طلب بے کنار ہو گیا ہے
تم اپنا جسم ہی دے دو کہ میں پہن لوں اسے
یہ پیرہن تو مرا تار تار ہو گیا ہے
14810 viewsghazal • Urdu