تم ہمارے قریب آنے کو
By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
تم ہمارے قریب آنے کو
کرتے رہتے ہو خوش زمانے کو
اس کے کوچے کا فرش پکا ہے
ہاتھ ملتا ہوں خاک اڑانے کو
چلنا پھرنا کوئی ضروری نہیں
اس کی محفل میں آنے جانے کو
جب کہ میں نے سمجھنا چھوڑ دیا
وہ تلا ہے سمجھ میں آنے کو
اسے کیسے بھلائے کوئی جسے
یاد کرنا پڑے بھلانے کو
تم تو سب کچھ بتائے دیتے ہو
کچھ بچا کر رکھو چھپانے کو
اس نے کچھ دیر سن لیا ورنہ
کون سنتا مرے فسانے کو
تیری موجودگی میں کم سے کم
جی تو کرتا ہے مسکرانے کو
کرتے رہتے ہو خوش زمانے کو
اس کے کوچے کا فرش پکا ہے
ہاتھ ملتا ہوں خاک اڑانے کو
چلنا پھرنا کوئی ضروری نہیں
اس کی محفل میں آنے جانے کو
جب کہ میں نے سمجھنا چھوڑ دیا
وہ تلا ہے سمجھ میں آنے کو
اسے کیسے بھلائے کوئی جسے
یاد کرنا پڑے بھلانے کو
تم تو سب کچھ بتائے دیتے ہو
کچھ بچا کر رکھو چھپانے کو
اس نے کچھ دیر سن لیا ورنہ
کون سنتا مرے فسانے کو
تیری موجودگی میں کم سے کم
جی تو کرتا ہے مسکرانے کو
63061 viewsghazal • Urdu