تم سے بچھڑے تو کوئی خواب نہ دیکھا ہم نے
By wasim-nadirJanuary 5, 2024
تم سے بچھڑے تو کوئی خواب نہ دیکھا ہم نے
رکھ لیا آنکھوں کا اس دن سے ہی روزہ ہم نے
آج خوشحال ہیں تو دونوں الگ رہتے ہیں
جو برا وقت تھا وہ ساتھ گزارا ہم نے
آنکھ سے ٹوٹ گیا خواب کا رشتہ آخر
پا لیا جاگتے رہنے کا نتیجہ ہم نے
کیا حماقت ہے کہ بس ایک انا کی خاطر
کر لیا تم سے بچھڑنا بھی گوارہ ہم نے
عشق کے کھیل میں آنسو ہی میسر ہوں گے
یاد تو کیجے کئی بار کہا تھا ہم نے
رکھ لیا آنکھوں کا اس دن سے ہی روزہ ہم نے
آج خوشحال ہیں تو دونوں الگ رہتے ہیں
جو برا وقت تھا وہ ساتھ گزارا ہم نے
آنکھ سے ٹوٹ گیا خواب کا رشتہ آخر
پا لیا جاگتے رہنے کا نتیجہ ہم نے
کیا حماقت ہے کہ بس ایک انا کی خاطر
کر لیا تم سے بچھڑنا بھی گوارہ ہم نے
عشق کے کھیل میں آنسو ہی میسر ہوں گے
یاد تو کیجے کئی بار کہا تھا ہم نے
89551 viewsghazal • Urdu