تم سے جڑے ہیں جتنے محبت شناس لوگ
By asim-qamarFebruary 25, 2024
تم سے جڑے ہیں جتنے محبت شناس لوگ
دراصل زندگی ہیں یہی سو پچاس لوگ
دو روح اک چھون کی تمنا مسافتیں
یعنی کہ انتہائی اکیلے اداس لوگ
بے میل نسبتوں کے نتائج ہیں سب فراق
فرقت کا ارتقا ہیں سبھی بد حواس لوگ
نم کی تلاش بیچ بیاباں میں لے تو آئی
پیاسے کھڑے ہوئے ہیں سرابوں کے پاس لوگ
روداد عشق پڑھنے لگا اک بزرگ شخص
گھیرا بنا کے بیٹھ گئے آس پاس لوگ
دراصل زندگی ہیں یہی سو پچاس لوگ
دو روح اک چھون کی تمنا مسافتیں
یعنی کہ انتہائی اکیلے اداس لوگ
بے میل نسبتوں کے نتائج ہیں سب فراق
فرقت کا ارتقا ہیں سبھی بد حواس لوگ
نم کی تلاش بیچ بیاباں میں لے تو آئی
پیاسے کھڑے ہوئے ہیں سرابوں کے پاس لوگ
روداد عشق پڑھنے لگا اک بزرگ شخص
گھیرا بنا کے بیٹھ گئے آس پاس لوگ
73534 viewsghazal • Urdu