تم سونے چاندی کی کان اور لوہا لکڑ ہم
By farhat-ehsasFebruary 26, 2024
تم سونے چاندی کی کان اور لوہا لکڑ ہم
تم وجہ آرائش دنیا انگڑ بنگڑ ہم
تم نکلو تو پھول کھلیں ہم نکلیں تو مرجھائیں
تم باغوں کی باد بہاری لو کے جھکڑ ہم
باغ بہشت کو ٹھوکر ماری عشق کیا بھرپور
ہوا دیکھ وہی تیرے کل والے پھکڑ ہم
ہم ہیں کہاں کے کیوں آئے ہیں کرنا ہے کیا کام
دنیا کے بازار میں گم صم مہا بھلکڑ ہم
ہوش میں آنے مت دینا ورنہ مر جائیں گے
تم نشے کا سر چشمہ اور ایک پیکڑ ہم
یہ احساسؔ میاں اندر سے بالکل بچے ہیں
ساتھ میں ان کے کھیل رہے ہیں اکڑ بکڑ ہم
تم وجہ آرائش دنیا انگڑ بنگڑ ہم
تم نکلو تو پھول کھلیں ہم نکلیں تو مرجھائیں
تم باغوں کی باد بہاری لو کے جھکڑ ہم
باغ بہشت کو ٹھوکر ماری عشق کیا بھرپور
ہوا دیکھ وہی تیرے کل والے پھکڑ ہم
ہم ہیں کہاں کے کیوں آئے ہیں کرنا ہے کیا کام
دنیا کے بازار میں گم صم مہا بھلکڑ ہم
ہوش میں آنے مت دینا ورنہ مر جائیں گے
تم نشے کا سر چشمہ اور ایک پیکڑ ہم
یہ احساسؔ میاں اندر سے بالکل بچے ہیں
ساتھ میں ان کے کھیل رہے ہیں اکڑ بکڑ ہم
99922 viewsghazal • Urdu