تمہارے بعد بھی یہ طور اختیار کیا

By ahmar-nadeemFebruary 5, 2024
تمہارے بعد بھی یہ طور اختیار کیا
وفا خلوص و محبت پہ اعتبار کیا
ہمارے نام سے جلتے تھے چند دیوانے
ہمارے نام کی شہرت نے آشکار کیا


میں جانتا تھا کہ ماضی میں شور برپا ہے
کچھ اس لیے بھی صداؤں کو درکنار کیا
ہم ایسے بخت کے مارے کہ شہر میں آ کر
لباس گردش دوراں بھی تار تار کیا


یہ کس امید پہ دامن کی دھجیاں کرکے
تمام عمر رفوگر کا انتظار کیا
جہان شوق نے محدود کر دیا تھا مگر
دیار شعر نے وسعت سے ہم کنار کیا


96822 viewsghazalUrdu