تمہارے بارے میں مجھ سے سوال کرتے ہوئے

By wasim-nadirJanuary 5, 2024
تمہارے بارے میں مجھ سے سوال کرتے ہوئے
گزر نہ جائے یہ رت بھی ملال کرتے ہوئے
پرانے زخم کہیں پھر نہ مسکرا اٹھیں
میں ڈر رہا ہوں تعلق بحال کرتے ہوئے


کسی نے رات کی سرگوشیاں سنی ہی نہیں
چراغ بجھ گئے سب عرض حال کرتے ہوئے
بتا گئے ہیں کسی کو تڑپ مرے دل کی
فنا ہوئے ہیں یہ آنسو کمال کرتے ہوئے


مجھے سفر کی دعاؤں کے ہار پہنا کر
پلٹ گیا کوئی آنکھیں نڈھال کرتے ہوئے
17331 viewsghazalUrdu