تمہاری یاد میں یوں دن گزارتے ہیں ہم
By bhagwan-khilnani-saqiFebruary 26, 2024
تمہاری یاد میں یوں دن گزارتے ہیں ہم
کہ سانس سانس پہ تم کو پکارتے ہیں ہم
حیات نو کی غزل کو سنوارنا ہے ہمیں
تبھی تو جذبۂ دل کو ابھارتے ہیں ہم
تمہارے پیار کے مکتوب آج پڑھ پڑھ کے
پرانے زخموں کو پھر سے نکھارتے ہیں ہم
گلوں سے آج بھی اتنی محبتیں ہیں ہمیں
خزاں میں جا کے چمن کو سنوارتے ہیں ہم
بڑے خلوص سے سنتے ہیں گیت ساقیؔ کے
ہر ایک لفظ کو دل میں اتارتے ہیں ہم
کہ سانس سانس پہ تم کو پکارتے ہیں ہم
حیات نو کی غزل کو سنوارنا ہے ہمیں
تبھی تو جذبۂ دل کو ابھارتے ہیں ہم
تمہارے پیار کے مکتوب آج پڑھ پڑھ کے
پرانے زخموں کو پھر سے نکھارتے ہیں ہم
گلوں سے آج بھی اتنی محبتیں ہیں ہمیں
خزاں میں جا کے چمن کو سنوارتے ہیں ہم
بڑے خلوص سے سنتے ہیں گیت ساقیؔ کے
ہر ایک لفظ کو دل میں اتارتے ہیں ہم
62874 viewsghazal • Urdu