تم نے گر مجھ کو کبھی دل سے پکارا ہوتا
By aatish-muradabadiSeptember 8, 2024
تم نے گر مجھ کو کبھی دل سے پکارا ہوتا
پھر بلندی پہ محبت کا ستارا ہوتا
میرے ہاتھوں میں اگر ہاتھ تمہارا ہوتا
کتنا دل کش وہ مری جان نظارا ہوتا
بس تخیل ہے تری یاد ہے تنہائی ہے
کاش ایسے میں مجھے تو نے پکارا ہوتا
اپنے محبوب کی بس ایک جھلک پانے کو
یار بے چین کبھی دل نہ ہمارا ہوتا
تو جو مل جاتا تو مل جاتیں جہاں کی خوشیاں
تیرا ہر ظلم و ستم مجھ کو گوارہ ہوتا
تشنگی ہونٹوں پہ ہوتی نہ نمی آنکھوں میں
وقت آخر جو اگر ساتھ تمہارا ہوتا
پھر بلندی پہ محبت کا ستارا ہوتا
میرے ہاتھوں میں اگر ہاتھ تمہارا ہوتا
کتنا دل کش وہ مری جان نظارا ہوتا
بس تخیل ہے تری یاد ہے تنہائی ہے
کاش ایسے میں مجھے تو نے پکارا ہوتا
اپنے محبوب کی بس ایک جھلک پانے کو
یار بے چین کبھی دل نہ ہمارا ہوتا
تو جو مل جاتا تو مل جاتیں جہاں کی خوشیاں
تیرا ہر ظلم و ستم مجھ کو گوارہ ہوتا
تشنگی ہونٹوں پہ ہوتی نہ نمی آنکھوں میں
وقت آخر جو اگر ساتھ تمہارا ہوتا
96729 viewsghazal • Urdu