اڑنے کی کوئی اچھی سزا دیجئے ہمیں

By hamza-bilalFebruary 26, 2024
اڑنے کی کوئی اچھی سزا دیجئے ہمیں
بہتر یہ ہے کہ آپ گرا دیجئے ہمیں
جتنی بھی تہمتیں ہیں لگا دیجئے ہمیں
کچھ تو محبتوں کا صلہ دیجئے ہمیں


پہلے سمندروں میں ڈبا دیجئے ہمیں
پھر ساحلوں سے خوب صدا دیجئے ہمیں
ہم لوگ سیرتوں کے ہیں قائل سو آپ بھی
اک بار آزما کے گنوا دیجئے ہمیں


جیسے کہ بھول جاتے ہیں عہد وفا کو آپ
اس ہی ادا سے آج بھلا دیجئے ہمیں
10902 viewsghazalUrdu