ان آنکھوں میں عکس کبھی تو اپنا دیکھ نہ پائے گا
By wasim-nadirJanuary 5, 2024
ان آنکھوں میں عکس کبھی تو اپنا دیکھ نہ پائے گا
اس حسرت میں اے دل اک دن پتھر کا ہو جائے گا
شہزادوں کی پریم کہانی افسانہ بن جاتی ہے
تیری میری باتیں پگلی کون یہاں دہرائے گا
اپنی محفل جمتی ہے اب شہر کے کافی ہاؤس میں
گاؤں کی چوپال پہ آ کر کون الاؤ لگائے گا
عشق نگر میں رہنے کے آداب ضروری ہوتے ہیں
پہلے تم کو خاموشی کا راگ سنایا جائے گا
اتنا بھی بے کار نہ سمجھو یاد ماضی کو نادرؔ
یہ تنکا ہی ایک نہ اک دن دریا پار کرائے گا

90841 viewsghazal • Urdu