اس کے دل میں جو بند رہتا ہے
By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
اس کے دل میں جو بند رہتا ہے
زندگی بھر وہ راز کھلتا ہے
مور کے پاؤں میں جو کانٹا ہے
مور کے ساتھ ساتھ ناچا ہے
ہم بتاتے ہیں مسئلہ کیا ہے
لوگ کہتے ہیں شعر اچھا ہے
کس کی آنکھوں سے کون روتا ہے
صرف اللہ جان سکتا ہے
میرا کچھ مانگنا گزارش ہے
اس کا کچھ مانگنا تقاضہ ہے
دیر تک ناچنے نہیں دیتا
ذہن و دل پہ جو بوجھ رکھا ہے
کوئی چادر وفا نہیں کرتی
وقت جب کھینچ تان کرتا ہے
آپ کے بھیس میں ابھی ہم نے
آپ کا انتظار دیکھا ہے
اپنے اپنے مغالطے ہیں میاں
ورنہ دنیا میں کون کس کا ہے
زندگی بھر وہ راز کھلتا ہے
مور کے پاؤں میں جو کانٹا ہے
مور کے ساتھ ساتھ ناچا ہے
ہم بتاتے ہیں مسئلہ کیا ہے
لوگ کہتے ہیں شعر اچھا ہے
کس کی آنکھوں سے کون روتا ہے
صرف اللہ جان سکتا ہے
میرا کچھ مانگنا گزارش ہے
اس کا کچھ مانگنا تقاضہ ہے
دیر تک ناچنے نہیں دیتا
ذہن و دل پہ جو بوجھ رکھا ہے
کوئی چادر وفا نہیں کرتی
وقت جب کھینچ تان کرتا ہے
آپ کے بھیس میں ابھی ہم نے
آپ کا انتظار دیکھا ہے
اپنے اپنے مغالطے ہیں میاں
ورنہ دنیا میں کون کس کا ہے
12232 viewsghazal • Urdu