اس کے ہونٹھوں کے بھنور گہرے قیامت خیز ہیں
By farhat-ehsasFebruary 6, 2024
اس کے ہونٹھوں کے بھنور گہرے قیامت خیز ہیں
اس کے بوسوں میں کہیں بھی دور تک ساحل نہیں
اس سے ملنا اس کو چھونا اور مر جانا وہیں
اتنا چھوٹا سا وصال یار بھی حاصل نہیں
دو بدن تھے سو وہ اپنی آگ کا ایندھن ہوئے
اب ہوا کوئی ہمارے درمیاں حائل نہیں
اس کے بوسوں میں کہیں بھی دور تک ساحل نہیں
اس سے ملنا اس کو چھونا اور مر جانا وہیں
اتنا چھوٹا سا وصال یار بھی حاصل نہیں
دو بدن تھے سو وہ اپنی آگ کا ایندھن ہوئے
اب ہوا کوئی ہمارے درمیاں حائل نہیں
34569 viewsghazal • Urdu