اس کی خواہش ہے کہ جلدی بھول جانا چاہیے

By jamal-ehsaniFebruary 26, 2024
اس کی خواہش ہے کہ جلدی بھول جانا چاہیے
بھول جانے کے لئے جس کو زمانہ چاہیے
اس کو آنا ہے مجھے وعدہ نبھانا چاہیے
گھر کے دروازے کو خود ہی کھٹکھٹانا چاہیے


کچی مٹی سے بنا تو لو مکاں پر سوچ لو
بارشوں کو تو برسنے کا بہانہ چاہیے
دھوپ سے بچ جاؤ گے پر چاندنی کھو جائے گی
سوچ کر آنگن میں کوئی پیڑ اگانا چاہیے


لاکھ نظروں کو نئے رنگوں کا موسم ہو پسند
دل کو تو لیکن وہی ساتھی پرانا چاہیے
29570 viewsghazalUrdu