اندر بالکل کڑوے لیکن باہر میٹھے ہوتے ہیں

By devesh-dixitFebruary 5, 2024
اندر بالکل کڑوے لیکن باہر میٹھے ہوتے ہیں
اونچے قد کے لوگ یہاں پر اکثر نیچے ہوتے ہیں
بے شک صحت کو گھاتک ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا
بازاروں میں وہ ہی بکتے پھل جو میٹھے ہوتے ہیں


دھیرے دھیرے جام پلا اے ساقی ایسی جلدی کیوں
سب کے اپنے پینے کے کچھ طور طریقے ہوتے ہیں
جن کے اندر ہوتا ہے کچھ کوئی شور نہیں کرتے
لیکن بجنے والے برتن اکثر ریتے ہوتے ہیں


کانٹے جیسی فطرت ہوتی سارے ایسے لوگوں کی
منہ کے میٹھے چہرے سے جو پھول سریخے ہوتے ہیں
95868 viewsghazalUrdu