وفا میں پیچ ایسا پڑ گیا
By fahmi-badayuniFebruary 6, 2024
وفا میں پیچ ایسا پڑ گیا
ستم سہنے کا چسکہ پڑ گیا
معافی مانگنے والا تھا وہ
مجھے غصہ میں ہنسنا پڑ گیا
بجائے رونے کے میں ہنس پڑا
غموں کا داؤں الٹا پڑ گیا
دوا تو ہجر کی مہنگی نہ تھی
مگر پرہیز مہنگا پڑ گیا
مجھے دیکھو میں سنگ میل تھا
مگر رستہ سے ہٹنا پڑ گیا
کبھی سلجھائی جو الجھن کوئی
نیا ایک اور پھندا پڑ گیا
سفر کے پیچ و خم یاد آ گئے
مجھے گھر میں بھٹکنا پڑ گیا
ستم سہنے کا چسکہ پڑ گیا
معافی مانگنے والا تھا وہ
مجھے غصہ میں ہنسنا پڑ گیا
بجائے رونے کے میں ہنس پڑا
غموں کا داؤں الٹا پڑ گیا
دوا تو ہجر کی مہنگی نہ تھی
مگر پرہیز مہنگا پڑ گیا
مجھے دیکھو میں سنگ میل تھا
مگر رستہ سے ہٹنا پڑ گیا
کبھی سلجھائی جو الجھن کوئی
نیا ایک اور پھندا پڑ گیا
سفر کے پیچ و خم یاد آ گئے
مجھے گھر میں بھٹکنا پڑ گیا
99779 viewsghazal • Urdu