وہی اب ہو گیا دشمن ہمارا
By ankit-mauryaFebruary 5, 2024
وہی اب ہو گیا دشمن ہمارا
کبھی ہوتا تھا جو درپن ہمارا
تمہیں تو ساتھ دنیا دکھ رہی ہے
نہ سمجھو گے اکیلا پن ہمارا
غزل کی راہ پہ ہم نکلے جس دن
اسی دن کھو گیا بچپن ہمارا
اٹھی دیوار دل میں بھائیوں کے
بلک کر رو پڑا آنگن ہمارا
اذانوں میں بھجن میں آپ الجھیں
ہمیں پیارا ہے جن گن من ہمارا
کبھی ہوتا تھا جو درپن ہمارا
تمہیں تو ساتھ دنیا دکھ رہی ہے
نہ سمجھو گے اکیلا پن ہمارا
غزل کی راہ پہ ہم نکلے جس دن
اسی دن کھو گیا بچپن ہمارا
اٹھی دیوار دل میں بھائیوں کے
بلک کر رو پڑا آنگن ہمارا
اذانوں میں بھجن میں آپ الجھیں
ہمیں پیارا ہے جن گن من ہمارا
88582 viewsghazal • Urdu