وہی دنیا وہی سب پہلے جیسا
By tuaqeer-chughtaiMarch 1, 2024
وہی دنیا وہی سب پہلے جیسا
مگر میں ہوں نہ وہ اب پہلے جیسا
میں اس کو بھولتا ہی جا رہا ہوں
بنا دے مجھ کو یا رب پہلے جیسا
مجھے اس حال تک پہنچانے والا
رہا ہے آپ بھی کب پہلے جیسا
تمہارے بعد کچھ بدلا نہیں ہے
وہی میں ہوں وہی سب پہلے جیسا
مگر میں ہوں نہ وہ اب پہلے جیسا
میں اس کو بھولتا ہی جا رہا ہوں
بنا دے مجھ کو یا رب پہلے جیسا
مجھے اس حال تک پہنچانے والا
رہا ہے آپ بھی کب پہلے جیسا
تمہارے بعد کچھ بدلا نہیں ہے
وہی میں ہوں وہی سب پہلے جیسا
47135 viewsghazal • Urdu