وحشت میں کیا شک ہے جی
By hina-ambareenFebruary 6, 2024
وحشت میں کیا شک ہے جی
ہم سوں کی لیکھک ہے جی
نیچوں سے رشتے جوڑے
نسلاً ہی مورکھ ہے جی
اس دل کے آئینے میں
وہ صورت اب تک ہے جی
اس کے یاد آنے کا وقت
صبح سے شب نو تک ہے جی
آنسو کے موتی نکلیں
یادوں کی گلک ہے جی
چہروں کا اجلا پن کیا
من میں تو کالک ہے جی
رج کر دل زخماتی ہے
وہ صورت گھاتک ہے جی
ہم کو پیار کا غم سب کچھ
تم کو تو ناٹک ہے جی
آنکھیں ہیں مدرا اس کی
غم ان کا گاہک ہے جی
کانوں میں آواز اس کی
دل ہے یا دھک دھک ہے جی
پھل دیکھیں کیا آتا ہے
محنت تو انتھک ہے جی
ہم سوں کی لیکھک ہے جی
نیچوں سے رشتے جوڑے
نسلاً ہی مورکھ ہے جی
اس دل کے آئینے میں
وہ صورت اب تک ہے جی
اس کے یاد آنے کا وقت
صبح سے شب نو تک ہے جی
آنسو کے موتی نکلیں
یادوں کی گلک ہے جی
چہروں کا اجلا پن کیا
من میں تو کالک ہے جی
رج کر دل زخماتی ہے
وہ صورت گھاتک ہے جی
ہم کو پیار کا غم سب کچھ
تم کو تو ناٹک ہے جی
آنکھیں ہیں مدرا اس کی
غم ان کا گاہک ہے جی
کانوں میں آواز اس کی
دل ہے یا دھک دھک ہے جی
پھل دیکھیں کیا آتا ہے
محنت تو انتھک ہے جی
29535 viewsghazal • Urdu