وہ اپنی جان پر ایسا غضب کرے گا کیوں
By wasim-nadirJanuary 5, 2024
وہ اپنی جان پر ایسا غضب کرے گا کیوں
مرے لیے بھلا ترک نسب کرے گا کیوں
میں مطمئن ہوں نہیں کچھ بھی اب گنوانے کو
سو میرا قتل کوئی بے سبب کرے گا کیوں
اتار آیا ہوں میں جھوٹ کے لبادے سب
مری تلاش ترا شہر اب کرے گا کیوں
جسے چراغ ملے ہوں جلے جلائے ہوئے
وہ روشنی کا ذرا بھی ادب کرے گا کیوں
جو میرے ساتھ کبھی جاگ بھی نہیں پایا
وہ مجھ سے خوابوں کی دولت طلب کرے گا کیوں
مرے لیے بھلا ترک نسب کرے گا کیوں
میں مطمئن ہوں نہیں کچھ بھی اب گنوانے کو
سو میرا قتل کوئی بے سبب کرے گا کیوں
اتار آیا ہوں میں جھوٹ کے لبادے سب
مری تلاش ترا شہر اب کرے گا کیوں
جسے چراغ ملے ہوں جلے جلائے ہوئے
وہ روشنی کا ذرا بھی ادب کرے گا کیوں
جو میرے ساتھ کبھی جاگ بھی نہیں پایا
وہ مجھ سے خوابوں کی دولت طلب کرے گا کیوں
98483 viewsghazal • Urdu