وہ دن بھی کیسا ستم مجھ پہ ڈھا کے جائے گا
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
وہ دن بھی کیسا ستم مجھ پہ ڈھا کے جائے گا
جب اس کی شکل نہیں نام دھیان آئے گا
اداس شام کی تنہائیوں میں میرا خیال
شفق کا لال دوپٹہ تجھے اوڑھائے گا
ابھی تو خیر خیالوں میں آنا جانا ہے
کچھ ایک دن میں یہ رشتہ بھی ٹوٹ جائے گا
بچھڑتے وقت نمی بھی نہ آئی آنکھوں میں
ہمیں گماں تھا یہ منظر بہت رلائے گا
کسے خبر تھی مرا ہی گڑھا ہوا کردار
مرے ہی ہاتھ میں انگلی نہیں تھمائے گا
جب اس کی شکل نہیں نام دھیان آئے گا
اداس شام کی تنہائیوں میں میرا خیال
شفق کا لال دوپٹہ تجھے اوڑھائے گا
ابھی تو خیر خیالوں میں آنا جانا ہے
کچھ ایک دن میں یہ رشتہ بھی ٹوٹ جائے گا
بچھڑتے وقت نمی بھی نہ آئی آنکھوں میں
ہمیں گماں تھا یہ منظر بہت رلائے گا
کسے خبر تھی مرا ہی گڑھا ہوا کردار
مرے ہی ہاتھ میں انگلی نہیں تھمائے گا
47488 viewsghazal • Urdu