وہ کہاں ہے کتاب کے اندر

By fahmi-badayuniFebruary 6, 2024
وہ کہاں ہے کتاب کے اندر
جو لکھا تھا نصاب کے اندر
میں نے ڈھونڈا شراب کے اندر
اور نشہ تھا نقاب کے اندر


آج بھائی کا فون آ ہی گیا
کچھ کمی تھی حساب کے اندر
سارا افسانہ رنگ و بو کا تھا
کچھ نہ نکلا گلاب کے اندر


اپنے اپنے سوال ہوتے ہیں
اپنے اپنے جواب کے اندر
میری دیوانگی پہ اک بڑھیا
ہنس پڑی ماہتاب کے اندر


گھومنا چھوڑ دے زمین اگر
گر پڑے آفتاب کے اندر
72265 viewsghazalUrdu