وہ کیا بنے گا کوئی خواب سلطنت کے لیے
By wasim-nadirJanuary 5, 2024
وہ کیا بنے گا کوئی خواب سلطنت کے لیے
ترس رہا ہو جو مدت سے ایک چھت کے لیے
لہو میں ڈوبے ہیں کاغذ قلم دوات ادھر
ترس رہے ہیں ادھر لوگ خیریت کے لیے
کسی کو سازشیں کرنے کی کیا ضرورت ہے
مرا مزاج ہے میری مخالفت کے لیے
کسی بزرگ کی صحبت میں بیٹھنا اٹھنا
بہت ضروری ہے یہ اچھی تربیت کے لیے
اے زندگی یہ ستم ہے کہ تیرے ہوتے ہوئے
زمانہ آنے لگا میری تعزیت کے لیے
ترس رہا ہو جو مدت سے ایک چھت کے لیے
لہو میں ڈوبے ہیں کاغذ قلم دوات ادھر
ترس رہے ہیں ادھر لوگ خیریت کے لیے
کسی کو سازشیں کرنے کی کیا ضرورت ہے
مرا مزاج ہے میری مخالفت کے لیے
کسی بزرگ کی صحبت میں بیٹھنا اٹھنا
بہت ضروری ہے یہ اچھی تربیت کے لیے
اے زندگی یہ ستم ہے کہ تیرے ہوتے ہوئے
زمانہ آنے لگا میری تعزیت کے لیے
62218 viewsghazal • Urdu