اپنے دل سے مری یادوں کو ہٹانے والا

By zeeshan-kavishMarch 1, 2024
اپنے دل سے مری یادوں کو ہٹانے والا
کیا مجھے بھول گیا مجھ کو بھلانے والا
مجھ کو پینے کی تمنا تو بہت ہے لیکن
کوئی ملتا نہیں آنکھوں سے پلانے والا


مفلسوں کا وہ کبھی درد نہیں سمجھے گا
چند سکوں کے لیے خون بہانے والا
اپنے بستر پہ بڑے چین سے سو جاتا ہے
اپنی یادوں سے مری نیند اڑانے والا


40109 viewsghazalUrdu