یہ دنیا اگر رشک جنت نہ ہوتی

By betab-amrohviFebruary 26, 2024
یہ دنیا اگر رشک جنت نہ ہوتی
ہمیں زندگی کی ضرورت نہ ہوتی
مجھے آپ سے گر عقیدت نہ ہوتی
محبت فریب محبت نہ ہوتی


نہ ہوتے اگر ہم سے عاصی جو مولیٰ
تو کیا تیری توہین رحمت نہ ہوتی
بھلا کیسے ممکن تھا یہ تم ہی کہہ دو
چلے جاتے تم اور قیامت نہ ہوتی


28768 viewsghazalUrdu